بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا کھلاڑیوں کیلئے سخت قوانین کا نفاذ
ممبئی(آئی این پی)نئے بھارتی ہیڈ کوچ انیل کمبلے نے اپنی کرکٹرز کیلئے سخت قوانین کا نفاذ کردیا۔ دورہ ویسٹ انڈیز بطور کوچ ان کی صلاحیتوں کا اولین امتحان ہے جہاں انہوں نے نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے سے انکارکرتے ہوئے پلیئرز کو تلقین کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ٹیم بس میں سوار ہوتے وقت انہیں تاخیر ہوئی تو انہیں پچاس ڈالرز جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ کھلاڑیوں کے مساج کیلئے بھی وقت مقرر کیا گیا ہے جو دیر تک اس سہولت کا فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے ۔ انہوں نے ٹریننگ، سفر اور تفریح کے شیڈول میں بھی تبدیلی کی ہے۔