ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، 14 واں مرحلہ کیونڈش کے نام

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ، 14 واں مرحلہ کیونڈش کے نام

فرانس (آئی این پی)ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 14 واں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش کے نام رہا ۔ ٹور ڈی فرانس ریس کے 14 ویں مرحلے میں سائیکلسٹ نے برتری حاصل کرنے کے لیے خوب جان لڑائی ۔ برطانوی سائیکلسٹ مارک کیونڈش نے عمدہ پرفارمنس دکھائی اور حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ مارک کیونڈش نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 43 منٹ 49 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی ۔ ناروے کے الیگزینڈر کرسٹوف نے بھی سخت محنت کی اور دوسری پوزیشن سمیٹنے میں کامیاب رہے جبکہ سلواکیا کے رائیڈر پیٹر ساگن تیسرے نمبر پر رہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی