ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 29 جولائی سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی

ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 29 جولائی سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)ایشین ویمن نیٹ بال چمپئن شپ 29 جولائی سے تھائی لینڈ میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ میں 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں افغانستان، بھارت، مالدیپ، سری لنکا، ملائیشیاء، سنگاپور، میزبان تھائی لینڈ، برونائی، نیپال، ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، تائیوان، ایران، بحرین اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ یہ چمپئن شپ 6 اگست تک جاری رہے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی