ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 21 جولائی سے شروع ہو گا

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 21 جولائی سے شروع ہو گا

سینٹ کٹس(اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی سے سینٹ کٹس میں شروع ہو گا۔ بھارتی ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے، اس نے دو ٹور میچز کھیلے تاہم دونوں بے نتیجہ ثابت ہوئے۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 جولائی تک سینٹس کٹس، دوسرا ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست تک جمیکا، تیسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اگست تک گراس آئس لٹ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 اگست تک پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...