سابق کپتان محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی ختم

سابق کپتان محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب سے عائد پابندی ختم

لاہور(آئی این پی)قومی اوپنر محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب عائد ایک سال کی پابندی آج ختم ہوجائے گی ۔ ایک سال پہلے سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا اور بائیو مکینک ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد آئی سی سی نے قومی آل راؤنڈر کے باؤلنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جو آج ختم ہوجائے گی ۔ محمد حفیظ نے انگلینڈ میں ٹریننگ کیمپ کے دوران بھرپور باؤلنگ پریکٹس کی لیکن آئی سی سی کے سرکاری ٹیسٹ سے پہلے وہ ایک بار نجی طور پر ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ لارڈز ٹیسٹ کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...