سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کی مرمت مکمل ،آج سے آپریشنل ہو جائیگا

سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کی مرمت مکمل ،آج سے آپریشنل ہو جائیگا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کا سوئمنگ پول مرمت و اپ گریڈیشن کے بعد آج (پیر ) سے آپریشنل ہو جائے گا ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر ایڈمن و نیشنل فیڈریشنز اعظم ڈار کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس بورڈ نے سپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول کی حالت زار کو بہتر بنانے کیلئے اسے یکم رمضان سے ممبران کیلئے بند کر دیا تھا جس کے بعد سوئمنگ پول کے فلٹریشن پلانٹ کی اپ گریڈیشن ، سوئمنگ پول کی ٹوٹی ہوئی ٹائلوں کی تبدیلی سمیت دیگر مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد اب سوئمنگ پول آج (پیر) سے دوبارہ آپریشنل کر دیا جائے گا جہاں روزانہ کی تعداد میں 500کے قریب اس سہولت سے مستفید ہونگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...