مارٹن کلیزن اور پبلوکیوواس ہیمبرگ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

مارٹن کلیزن اور پبلوکیوواس ہیمبرگ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

ہیمبرگ(اے پی پی) سلواکیہ کے مارٹن کلیزن اور یوروگوئے کے پبلوکیوواس پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ ہیمبرگ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں یورو گوئے کے پبلوکیوواس نے اولیورو کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سلواکین پلیئر مارٹن کلیزن نے روبرٹ کو 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...