سٹورٹ براڈ 350 وکٹیں مکمل کرکے تیسرے برطانوی باؤلر بن گئے

سٹورٹ براڈ 350 وکٹیں مکمل کرکے تیسرے برطانوی باؤلر بن گئے

لارڈز(اے پی پی) انگلش ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کی 350 وکٹیں مکمل کر لیں، وہ یہ اعزاز پانے والے انگلینڈ کے تیسرے اور دنیا کے 22 ویں بلے باز بن گئے۔ براڈ نے پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل جیمزاینڈرسن اور این بوتھم بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، انگلینڈ کی طرف سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز جیمز اینڈرسن کو حاصل ہے جنہوں نے 454 وکٹیں لے رکھی ہیں، بوتھم 383 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ براڈ پاکستان کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کی 350 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے 5 وکٹوں کی ضرورت تھی، انہوں نے دونوں اننگز میں 6 وکٹیں لیکر ساڑھے تین سو وکٹوں کے ہندسے کو عبور کیا، براڈ نے 95 میچز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کی

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...