پاکستان میچ جیتا تو 50ہزار پاؤنڈ انعام دوں گا : ملک ریاض

پاکستان میچ جیتا تو 50ہزار پاؤنڈ انعام دوں گا : ملک ریاض

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان کی ٹیم آج لارڈز کا ٹیسٹ میچ جیت گئی تو اس کو پچاس ہزار پاؤنڈ انعام دوں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈز ٹیسٹ جہاں کئی ریکارڈز توڑنے کا موجب بنا ہے وہیں پاکستانیوں میں اس ٹیسٹ کے بارے میں بہت دلچسپی پائی جاتی ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ کا بیان اس دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے ٹیم کی شاندار پرفارمنس پر خوش ہو کر یہ اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک ریاض اس وقت لندن کے تاریخی لارڈز گراؤنڈ پر یہ میچ دیکھ رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی