مصباح الحق دوسری اننگز میں بدقسمتی سے آؤٹ ہوئے:معین علی

مصباح الحق دوسری اننگز میں بدقسمتی سے آؤٹ ہوئے:معین علی

لندن( آن لائن)برطانوی آف سپنر معین علی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق دوسری اننگز میں بد قسمتی سے آؤٹ ہوئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جیمز ونس کی جانب سے مصباح کا کیچ کیے جانے کی تصویر کرکے معین علی کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ مصباح الحق بدقسمتی سے آؤٹ ہوئے کیوں کہ باؤنڈری لائن کے قریب گیند کو دیکھے بغیر اسے کیچ کرنا معجزے سے کم نہیں ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی