تھروبال اینڈ راک بال ریفریشر کورس آج مری میں شروع ہو گا

تھروبال اینڈ راک بال ریفریشر کورس آج مری میں شروع ہو گا

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے تعاون سے تھروبال اینڈ راک بال ریفریشرکورس (آج) پیر کو مری میں شروع ہوگا۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایاکہ یہ کورس کوچز اور ریفریز کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے اور ملک بھر سے کوچز اور ریفریز اس کورس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورس کے دوران شرکاء کو تکنیکس اور قوانین کے حوالے سے لیکچرز دیئے جائیں گے۔ کورس 21 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا اور اس موقع پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی