عبد الستار ایدھی

عبد الستار ایدھی
عبد الستار ایدھی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

(کیپٹن عطاؔ محمد خاں)

دربدر ہے کاروانِ دل تِرے جانے کے بعد

ہو گئی ویران یہ محفل تِرے جانے کے بعد

ہو گیا مشکل غریبوں کا سفر کچھ اور بھی

بڑھ گئی کچھ اور بھی مشکل تِرے جانے کے بعد

ناز ہے انسانیت کو تیرے کارِ خیر پر

تیرا ہی سایہ ہے پیہم اس کراچی شہر پر

تو ہے وہ آذر کہ جس نے روشنی تجسیم کی

تو نے لوگوں میں ہمیشہ زندگی تقسیم کی

حضرتِ ایدھی یہ دنیا یاد رکھے گی تمہیں

زندگی ہر اک قدم پر روز سوچے گی تمہیں

کتنی مفلس مریموں، کِتنے نعیموں کے لیے

تو کہ جینے کا سہارا تھا یتیموں کے لیے

شہر کی بدصورتی میں دلکشی ہے تیرا نام

ان اندھیروں میں چمکتی روشنی ہے تیرا نام

اک تعلق خاص تھا ایدھی سے میرا اے عطاؔ

اس لیے آنکھوں میں ہے یہ آنسوؤں کا سلسلہ

مزید : اداریہ