برازیل ،مئی کے دوران صارفین کی قوت خرید میں کمی

برازیل ،مئی کے دوران صارفین کی قوت خرید میں کمی

برازیل نے کہا ہے کہ مئی کے دوران ملک میں ریٹیل سیل میں کمی ہوئی جس کی وجہ بڑھتی بیروزگاری کے باعث لوگوں کی قوت خرید کا کم ہونا ہے۔ کاروں اور تعمیراتی سازوسامان سے ہٹ کر دیگر اشیاء کی شرح فروخت میں اپریل کی نسبت 1.0 فیصد کمی ہوئی جبکہ مئی 2015 ء کے مقابلے میں یہ کمی 9.0 فیصد رہی۔ اس وقت 11 ملین سے زیادہ برازیلی شہری بیروزگار ہیں جن میں سے اکثریت اپنے مستقبل کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہے۔

مزید : ایڈیشن 2