ترکی غزہ میں بجلی کا بحران حل کرے گا

ترکی غزہ میں بجلی کا بحران حل کرے گا

ترکی غزہ میں پیدا شدہ بجلی کے بحران کو حل کرنے میں مدد کرے گا۔ ترک وزارت توانائی کے ایک وفد نے غزہ میں فلسطینی حکام سے ملاقات کے دوران بتایا کہ انکا ملک غزہ میں پیدا شدہ بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اس ملاقات میں بتایا گیا کہ بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ترکی ایک بحری بجلی گھر غزہ روانہ کریگا جس کے اخراجات کا کچھ حصہ ترکی حکومت ادا کرے گی۔ غزہ کو 4 سو میگاواٹ بجلی درکار ہے جبکہ اسے صرف 220 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید : ایڈیشن 2