پی ایس اے کی گاڑیوں کی فروخت میں7.4 فیصد اضافہ

پی ایس اے کی گاڑیوں کی فروخت میں7.4 فیصد اضافہ

فرانسیسی کار ساز کمپنی پی ایس اے نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اس کی گاڑیوں کی فروخت مستحکم رہی۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کے دوران چین اور جنوب مشرقی ایشیاء میں گاڑیوں کی فروخت میں 19.4 فیصد کمی کیساتھ 2 لاکھ 96 ہزار 507 جبکہ یورپی خطے میں گاڑیوں کی فروخت 7.4 فیصد اضافے کے ساتھ 10 لاکھ 55 ہزار 875 رہی جس کی تعداد سال کے اختتام تک 2 ملین گاڑیوں تک پہنچ جانے کا امکان ہے جبکہ 2015 ء کے دوران یہاں 20 لاکھ گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

مزید : ایڈیشن 2