بھارت ،مہنگائی میں اضافے کی شرح 5.77 فیصدرہی

بھارت ،مہنگائی میں اضافے کی شرح 5.77 فیصدرہی

بھارت نے کہا ہے کہ جون کے دوران اشیائے صارفین کی قیمتوں میں اضافے کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 5.77 فیصد رہی۔ مئی کے دوران اشیائے صارفین کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 5.76 فیصد جبکہ اپریل میں 5.4 فیصد رہی جس کی وجہ اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہے جبکہ یہ اضافہ مرکزی بینک کے اندازوں سے بھی کہیں زیادہ تھا۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے مارچ 2017 ء تک افراط زر کی شرح 5 فیصد کے اوسط ہدف تک لانے کا تہیہ کررکھا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2