امریکہ کو شرح سود میں اضافہ روکنے کی ہدایت

امریکہ کو شرح سود میں اضافہ روکنے کی ہدایت

آئی ایم ایف نے امریکا سے کہا ہے کہ اگر برطانیہ کے یورپی یونین کے انخلاء سے اس کی اقتصادی شرح نمو میں سستی آئے تو وہ قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کو روک لے۔امریکی معیشت کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا کہ یورپی بلاک سے برطانوی انخلاء کی امریکی معیشت پر اثرات معمولی ہونگے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں سال کے دوران امریکی معیشت میں 2.2 فیصد کمی کی پیشنگوئی ہے تاہم 2017 ء سے اس میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔معاشی سست رفتاری کے خدشات سے بچنے کیلئے قرضوں پر سود میں اضافے کی شرح کو صورتحال کی بہتری تک ملتوی کردیا جائے۔

مزید : ایڈیشن 2