آئی ایم ایف سے آخری قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

آئی ایم ایف سے آخری قسط کیلئے مذاکرات رواں ماہ ہونگے

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 102 ملین ڈالر کی آخری قسط کے لئے مذاکرات رواں ماہ میں ہوگئے جس میں گزشتہ مالی سال 2015-16ء کی آخری سہ ماہی اپریل تا جون کی معاشی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے مابین 6.2 ارب ڈالر کے قرضہ جات کی آخری قسط 102 ملین ڈالر کے لئے مذاکرات رواں ماہ جولائی کے آخری ہفتہ میں ہوں گے جس میں گزشتہ مالی سال 2015-16ء کی معاشی پرفارمنس کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد آخری قسط کے اجراء کی منظوری دی جائے گی ۔

مزید : ایڈیشن 2