ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ہائبرڈ سسٹم پر عمل شروع
ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ملک بھر میں موجودہ فنکشنل بیسڈ سسٹم کی جگہ نئے ہائبرڈ سسٹم پر عملدرآمدشروع کردیا ہے جو فنکشنل اور سرکل بیسڈ سسٹمز کا مجموعہ ہوگا۔ ایف بی آر کی جانب سے نئے سسٹم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور یہ نظام مرحلہ وار نافذ کیا جارہا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں اس سسٹم کے تحت ملک میں تھری ٹیئر سسٹم لاگو کیا جارہا ہے اور اس نئے نظام کے تحت بڑے ادارے، کمپنیاں اور بڑے بڑے ٹیکس دہندگان کے معاملات ملک بھر میں قائم چار لارج ٹیکس پیئر یونٹس کے ذریعے نمٹائے جائیں گے ۔