ترکی میں محصور مزید430 پاکستانیوں کی وطن واپسی

ترکی میں محصور مزید430 پاکستانیوں کی وطن واپسی

اسلام آباد(اے این این) ترکی کے شہر استنبول سے پانچ پروازوں کے ذریعے 430سے زیادہ پاکستانی کراچی، لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ مسافروں کاکہنا تھا بغاوت کی کوشش کے بعد انہیں پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔استنبول سے پہلی پرواز ڈیڑھ سو پاکستانیوں کو لیکر رات 3 بجے کراچی پہنچی، مسافروں کا کہنا تھا ناکام فوجی بغاوت کے باعث استنبول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری پروازٹی کے 118 کے ذریعے 78 پاکستانی کراچی پہنچے۔پچاس پاکستانی ترک ایئرلائن کیذریعے لاہور پہنچے جبکہ ایک سو پینسٹھ پاکستانی ترک ایئرلائن کی چوتھی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید : صفحہ اول