بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے 12کلو ہیروئن برآمد

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے 12کلو ہیروئن برآمد

راولپنڈی (آئی این پی) کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے بارہ کلو ہیروئن برآمد کرلی‘ مسافر پی آئی اے کی پرواز نمبر785 کے ذریعے لندن جارہا تھا‘ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ اتوار کو کسٹم حکام نے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان کی تلاشی لی جس سے بارہ کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ واقع کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم منشیات لندن لے کر جارہا تھا جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔ (ن ع)

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...