رئیل سٹیٹ ایجنٹس کے ٹیکسوں کیخلاف احتجاج کا وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹیکسز میں اضافے کے خلاف احتجاج۔وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایت،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور،اسلام آباداور کراچی کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندہ عہدیداروں کو آج مذاکرات کے لیے اسلام آباد بلا لیا ۔ڈی ایچ اے لاہور اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر رفیق حسرت نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعی اسحاق ڈار نے آج ہمیں اسلام آباد بلایا ہے ،ہماری احتجاجی تحریک تمام نئے ٹیکسز کی واپسی،انکم ٹیکس میں کی گئی ترمیم ،اشٹام ڈیوٹی میں اضافہ واپس لینے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی ،میجر رفیق حسرت نے ہفتہ کو ہونے والی ڈیفنس سے پریس کلب تک کی ریلی کی تاریخ ساز کامیابی پر ڈی ایچ اے،جوہر ٹاون،واپڈا ٹاون،بحریہ ٹاون اور دیگر ایسوسی ایشن کی تنظیموں کے عہدیداروں اور ڈیلرز برادری کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد رہنا پڑے گا۔