جوکر ٹائپ سیاستدان کہتے ہیں فوج کے آنے سے مٹھائیاں بانٹی جائینگی، جاوید ہاشمی

جوکر ٹائپ سیاستدان کہتے ہیں فوج کے آنے سے مٹھائیاں بانٹی جائینگی، جاوید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ فوج کو دعوت دینے سے فوج متنازع ہوگی ٗ جوکر ٹائپ سیاستدان کہتے ہیں فوج کے آنے سے مٹھائیاں بانٹی جائیں گی ٗ عمران خان میچور سیاست دان ہیں انہیں چھوٹی باتیں نہیں کرنی چاہئیں ۔ عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان توقع کرتے ہیں کہ کوئی انہیں وزیر اعظم بنا دیگا انہوں نے کہاکہ میں عمران خان یہی سمجھاتا رہا ہوں کہ میچور سیاست دان بنیں انہوں نے کہاکہ فوج کو دعوت دینے سے فوج متنازع ہوگی اب عمران خان کو میچور سیاست دان بننا ہو گاجاوید ہاشمی نے کہاکہ جوکر ٹائپ سیاست دان کہتے ہیں کہ مٹھائیاں بٹیں گی انہوں نے کہاکہ عمران خان نواز شریف پر ضرور تنقید کریں ان کا احتساب ہونا چاہیے مگر عمران خان غیر سنجیدہ باتیں نہ کریں ۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ عمران خان فوج کی عزت کا خیال کریں انہوں نے کہاکہ عمران خان مایوس ہو چکے ،نوازشریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر شاہی سید نے کہاکہ سیاستدان اور کھلاڑی میں یہی فرق ہوتا ہے جو سامنے آیا ہے انہوں نے کہاکہ جمہوریت کو فروغ کی ضرورت ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -