دہشت گردی کاخدشہ،نادرا نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی مانگ لی

دہشت گردی کاخدشہ،نادرا نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی مانگ لی

لاہور (اپنے نمائندے سے)دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر نادرہ نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی کی درخواست کر دی ،مراسلہ کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور اور ملک کے بیشتر شہروں میں سرکاری اور پرائیویٹ املاک پر ہونے والے دہشت گردی اور خودکش حملوں سے اس بات کا خدشہ ہے کہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر نادرہ آفسز کو بھی نشانہ بنادیں ،شہری علاقوں میں لاہور ایسی ہولناک کارروائیوں کی زد میں آنے والا اہم شہر ہے جس میں اکثر و بیشتر سرکاری دفاتر کو نشانہ بنایا گیاہے جن میں بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاء کے ساتھ مالی نقصان بھی برداشت کر نا پڑا تھا ،نادرہ کی اپنی محدود سیکیورٹی رجسٹریشن سنٹرز اور ریجنل آفس میں موجود ہے جو کہ موجودہ حالات کے مطابق کم اور نا مناسب ہے ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...