ترک صدر نے عوام سے جمعہ تک پبلک سکوائر میں رہنے کی اپیل کردی
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردوان نے عوام سے جمعہ تک پبلک سکوائر پر رہنے کی اپیل کردی دوسری جانب ترک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اور باغی کو حراست میں لے لیا۔ترکی میں بغاوت کی کوشش ناکام ہونے کے باوجود ابھی حالات معمول پر نہیں آئے ہیں۔ترک سکیورٹی فورسز باغیو ں کو گرفتار کر رہی ہے جبکہ ابھی تک 6ہزار سے زائد باغیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔نجی نیوز چینل کے مطابق ترک صدر نے عوام سے جمعے تک پبلک سکوائر میں موجود رہنے کی اپیل کردی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ باغیوں کے لیے عوام کا سزائے موت کامطالبہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،حکومت باغیوں کی سزا سے متعلق اپوزیشن سے بات کرے گی۔دوسری جانب استنبول ائیر پورٹ کے قریب سکیورٹی فورسز اور باغیوں میں چھڑپ ہوئی ہے۔ترک سکیورٹی فورسز نے مزاحمت کے بعد ایک باغی کو گرفتار کیا ہے ۔