انٹری ٹیسٹ ضروری ‘ ہونہار طلبہ کو مزید امتحان میں نہیں ڈالنا چاہیے ‘ ردعمل

انٹری ٹیسٹ ضروری ‘ ہونہار طلبہ کو مزید امتحان میں نہیں ڈالنا چاہیے ‘ ردعمل

ملتان( سٹاف رپورٹر) انٹری ٹیسٹ ہونا چاہئیے ‘ نہیں ہونا چاہئے‘ مارکنگ میں جانبداری برتی کی جاتی ہے ‘ انٹری ٹیسٹ غیر ضروری ہے ‘ہونہار طلباوطالبات کو مزید امتحان میں نہیں ڈالنا چاہئیے ‘ ان خیالات کا اظہار انٹری ٹیسٹ دینے والے مختلف طلباو طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا‘ (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

طالبہ عفت یاسمین نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ ہونا چاہئیے ‘ یہ طلبا وطالبات کی صلاحیتوں کو پرکھنے کے لئے ضروری ہے‘نور فاطمہ نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کی بھر پور تیاری کی ہے ‘اس لئے کامیابی کی پوری امید ہے‘ خاور امین نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے تیاری کے لئے دن رات ایک کر دیا ‘بھرپور امید ہے کہ کامیابی ہوگی ‘ احمد فراز نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ طلبہ کی صلاحیتوں کا ا متحان ہے‘حسنین زیدی نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ کے لئے بڑی فکر ہے‘ محنت تو بہت کی ہے ‘دیکھیں اب آگے کیا ہوتاہے‘ایمن سلیمان نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ ایک بڑا امتحان ہے جس پر مستقبل کا دارومدارہوتا ہے ‘اس کے لئے بھر پور تیاری کی ہے‘ فروا‘ امینہ ‘ آصفہ احمداور خالدہ شفیق نے کہا کہ انٹری ٹیسٹ غیر ضروری ہے جو طلبا وطالبات اعلیٰ نمبروں سے ایف ایس سی کا امتحان پاس کرلیتے ہیں ‘ان تمام کو داخلہ دینا حکومت کی ذمہ داری ہو نی چاہئیے ‘ اعلیٰ نمبروں سے امتحان پاس کرنے والوں سے دوبارہ امتحان لینانا انصافی کے مترادف ہے۔

ردعمل

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...