سینیٹ کا اجلاس آج شام طلب

سینیٹ کا اجلاس آج شام طلب

اسلام آباد( اے این این ) صدر مملکت ممنون حسین نے سینٹ کا اجلاس آج 18 جولائی بروز پیر شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے ۔اجلاس کی صدارت چئیرمین سینٹ میاں رضا ربانی کریں گے۔ سینٹ کا یہ 250 واں اجلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ آج کے اجلاس میں کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور سماجی رہنما عبد الستارایدھی اور صوفی قوال امجد فرید صابری کیلئے فاتحہ خوانی کرائی جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول