انجینئرنگ کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ مکمل ‘7ہزار سے زائد امیدوار شریک

انجینئرنگ کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ مکمل ‘7ہزار سے زائد امیدوار شریک

ملتان(سٹاف رپورٹر)انجینئرنگ کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ مکمل ہو گئے ، ملتان میں 6 ہزارسے زائد امیدوار شریک ہوئے ، ایک ہفتے بعد نتائج آئیں گے ، تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کے انجینئرنگ کالجز میں داخلے کیلئے صوبے بھر میں انٹری ٹیسٹ گزشتہ روز منعقد ہوا جس کیلئے ملتان(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

میں دو سنٹر بنائے گئے تھے ، سب سے بڑا سنٹر زکریایونیورسٹی میں بنایا گیا جہاں 6ہزار سے زائد امیدوار وں نے امتحان دیا ، جس کیلئے انتظامیہ نے سنٹر کو6 بلاک میں تقسیم کیا تھا‘ ان 6 بلاک میں 72ذیلی سنٹر بنائے گئے تھے ، یونیورسٹی کے 140سکیورٹی گارڈ ز اور دو ہزار سے زائد والنٹرز طلبا وطالبات کی مدد او ر خدمت کیلئے تعینات کئے گئے تھے،والدین کے دو پنڈل بنائے گئے تھے جو گرمی کی وجہ سے آدھے سے زائد خالی رہے ، سنٹر پر میڈیکل کی خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں اس بار ہر سنٹر پر میڈیکل ٹیم موجود تھی ، اس کے علاوہ تین ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں تیار رکھی گئیں‘ ٹیسٹ 10بجے شروع ہوا اور 11بجکر 40منٹ پر ختم ہوا ، کسی بھی بدمزگی سے بچنے کیلئے طالبات کو پہلے جانے کی اجازت دی گئی جبکہ بوائز کو 15منٹ بعد سنٹر سے جانے دیا گیا، بس سروس جو صبح ساڑھے چھ بجے شروع ہوئی اور امیدواروں کی واپس تک جاری رہی جس کی نگرانی ٹرانسپورٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ناظم لابر کرتے رہے ، یوای ٹی کی نمائندہ ٹیم نے ٹیسٹ کی نگرانی کی اور ٹیسٹ کے فوراََ بعد پرچے لیکر لاہور روانہ ہوگئی ‘آج ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی ، جبکہ رزلٹ کا باقاعد ہ اعلان ایک ہفتے بعد ہوگا،دوسری طرف ملتان کا دوسرا سنٹر این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بنا یا گیا تھا جہاں ایک ہزار سے زائد امیدوار وں نے ٹیسٹ دیا‘ وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو نے سنٹرز کا دورہ کیا ، طلبا کے لئے بس سروس بھی مہیا کی گئی تھی۔

انٹری ٹیسٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...