امریکا میں احتجاج جاری

امریکا میں احتجاج جاری

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے مختلف شہروں میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہیں ، بالٹی مور میں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ امریکا کے شہروں کلیو لینڈ اور بالٹی مور میں شہریوں نے پولیس گردی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ بالٹی مور میں مختلف تنظیموں کی جانب سے سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کلیو لینڈ میں شہریوں نے ری پبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن سے دو روز پہلے مظاہرہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ری پبلکن کنونشن کے موقع پر بھی مظاہرے ہونے کا خدشہ ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے

مزید : صفحہ اول