آزاد کشمیر کے انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو اختیار دیدیا گیا

آزاد کشمیر کے انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو اختیار دیدیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن کے لئے فوج کی خدمات کی ریکوزیشن آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر نے وزارتِ داخلہ کو کی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتِ آزاد کشمیر، حکومتِ پنجاب، حکومتِ بلوچستان اور گلگت بلتستان کی حکومت نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں اس درخواست کی توثیق کی تھی۔ حکومتِ سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکومت نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی سے انکار کیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کی خاطر کچھ علاقوں میں فوج تعینات کی جائے اور کچھ میں نہیں، پورے ملک اور آزاد کشمیر میں ایک ہی پالیسی پر عمل درآمد اس لئے بھی ضروری ہے کہ سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکمران جماعتیں خود آزاد کشمیر الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغام صرف آزاد کشمیر کے لئے ہی نہیں، پاکستان کے لئے بھی انتہائی اہم ہے کہ کشمیر کے الیکشن شفاف اور غیر متنازع ہوں۔

مزید :

صفحہ اول -