نوازشریف غیر ت کے نام پر قتل کیخلاف قانون بنانے کا وعدہ پورا کریں،زرداری
لندن (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف اداکارہ قندیل بلوچ کے قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ غیرت کے نام پر قتل کیخلا ف فوری قانون سازی کی جائے ۔ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہاکہ گزشتہ سال سینیٹ میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف متفقہ بل منظور کیا تھا تاہم بل پارلیمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا ،وزیراعظم نوازشریف غیر ت کے نام پر قتل کیخلاف قانون بنانے کا وعدہ پورا کریں۔