مکہ مکرمہ میں واقع پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں آتشزدگی

مکہ مکرمہ میں واقع پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں آتشزدگی

مکہ مکرمہ(اے این این ) پاکستان حج کمیشن کی عمارت میں آگ لگ گئی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ کی شاہراہ عبداللہ پر واقع پاکستانی حج کمیشن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے کچھ حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کا عملہ پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پالیا۔ محکمہ شہری دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں آگ اے سی پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، حادثے کے وقت عمارت میں کوئی مسافر یا معتمر موجود نہیں تھا۔

مزید : صفحہ اول