بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا امکان

بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا امکان

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا امکان ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے او ایس ڈی آفیسران کی فہرست طلب کرلی ہے ۔ محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے معتبر ذرائع کے مطابق حکومت نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن ،سیکرٹری زراعت ، سیکرٹری حج و اوقاف، سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات ، سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور ،ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن اور کمشنر مکران ڈویژن سمیت کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو تبدیل کرنے جبکہ چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ سے مشورے کے بعد سیکرٹری اطلاعات ،چیئرمین وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم ،ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس اور سیکرٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹر خوراک کی خالی پوسٹوں پر میرٹ کے مطابق سنیئر آفیسران کو تعینات کیا جائے گا۔اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے عرصہ دراز سے او ایس ڈی آفیسران کی فہرست طلب کرلی ہے ۔

مزید : صفحہ اول