وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے باعث چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا بارش کے باعث چھتیں گرنے سے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع ...

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے بارش کے باعث بند روڈ اور دیگر علاقوں میں چھتیں گرنے سے 3بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید : صفحہ اول