ملتان شہرونواح میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

ملتان شہرونواح میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان
  • ملتان، ٹھٹھہ صادق آباد ، مظفرگڑھ، بھکر(سٹی رپورٹر228نمائندگان)محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج ملتان شہرونواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلودرہنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ساون کا مہینہ شروع ہوئے دو دن گزر چکے ہیں،ملک بھر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،مگر ابھی تک ٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں،پل14،پل پنجو سمیت نواحی علاقوں میں باران رحمت نہ ہوسکی ہے،جس کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابقمظفرگڑھ خان گڑھ اور گردونواح میں موسم ابر آلود رہا دن بھر ہوائیں چلتی رہیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔بھگر سے نامہ نگار کے مطابق بھکر میں ساون کی پہلی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا گزشتہ صبح ہونے والی موسلا دھار بارش سے گلیاں محلے پانی سے بھر گئے راستے بلاک ہو گئے شہریوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا تاہم لوگوں نے موسم کو خوب انجوائے کیا دوہفتے کی مسلسل قیامت خیز گرمی کے بعد یہ پہلی موسلا دھار بارش تھی سڑکوں نے تالاب کی شکل اختیار کر لی سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر