کبیروالا، اے ٹی ایم پرلوٹ مار کرنیوالا 4رکنی گروہ پکڑا گیا

کبیروالا، اے ٹی ایم پرلوٹ مار کرنیوالا 4رکنی گروہ پکڑا گیا

کبیروالا(نامہ نگار)کبیروالا سمیت ضلع بھرکی اے ٹی ایم مشینوں پر وارداتیں کرنیوالاخاتون سمیت5رکنی گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ سے کبیروالا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

شہر اور ضلع خانیوال کے دیگر علاقوں میں واقع بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر ایک منظم گروہ لوٹ مار کی مسلسل وارداتیں کررہا تھا،جس کے خلاف سرکل کبیروالا سمیت دیگر تھانوں میں مذکورہ وارداتوں کے حوالے سے متعدد مقدمات درج تھے ۔گزشتہ روز حبیب بینک کبیروالا برانچ کی اے ٹی ایم مشین پر مذکورہ گروہ واردات کررہا تھا ،پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ منظم گروہ کو پکڑنے کی کوشش کی تو ایک ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا جبکہ گروہ کے دیگر ارکان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ منظم گروہ عدنان ولد محمد حسین طور سیال ،حفیظ ولد عاشق طور سیال،محمد اسحاق ولد رفیق حسین طور سیال سکنائے اعوان چوک خانیوال،عابد حسین ولد نامعلوم سکنہ مہر شاہ خانیوال اور ریما ظفر ولد محمد ظفرشیخ سکنہ ریلوے روڈ خانیوال پر مشتمل ہے ،جو اب تک اے ٹی ایم مشینوں پر بالخصوص بے نظیر انکم سپورٹس سکیم کی خواتین سے لاکھوں روپے لوٹ چکا ہے ۔پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے مذکورہ ملزمان کے خلاف بجرم 379 کے تحت مقدمہ نمبر234درج کرکے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں ۔حبیب بینک کبیروالا برانچ کے منیجر راؤ عمران ،حبیب بینک ورکر ز فرنٹ کبیروالا ملتان ریجن کے چیئرمین سید منتظر مہدی،مرکزی انجمن تاجران کبیروالا کے سرپرست اعلیٰ حاجی ملک محمد اشرف،ممبر مونسپل کمیٹی کبیروالا اطہر یوسف خان بھٹہ اور دیگر نے مذکورہ گروہ کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہان زیب نذیر خان ، ڈی ایس پی کبیروالا سلیم وڑائچ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کے ایس ایچ او ررانا اجمل سعید،تفیشی افسر چوہدری افتخار سمیت دیگر اہلکاران اور حبیب بینک کبیروالا کے گارڈ محمد عمران تلہ کو مذکورہ گروہ کی گرفتاری میں نمایاں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

گروہ گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...