انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کی جھلکیاں ( اعجاز مرتضیٰ سے )

انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کی جھلکیاں ( اعجاز مرتضیٰ سے )

*زکریا یونیورسٹی میں انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کے دوران بے ہنگم صورتحال رہی‘ انٹری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد یونیورسٹی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

میں ٹریفک جام ہو گئی

* زکریا یونیورسٹی میں انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کے دوران پولیس کی گاڑیاں گشت کرتی رہی‘ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 500سے زائد پولیس افسر واہلکار اور وارڈن تعینات کئے گئے تھے ‘ یونیورسٹی کے باہر بھی نفری تعینات کی گئی تھی‘اس موقع پر لیڈی پولیس بھی تعینات کی گئی تھی‘ ڈی ایس پی ٹریفک ہما نصیب اپنی گاڑی میں بیٹھ کر صورتحال کاجائزہ لیتی رہیں۔

*زکریا یونیورسٹی میں انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرانے والے مختلف تعلیمی اداروں کے اہلکار یونیورسٹی کے گیٹ کے پاس اور اندر کھڑے تھے جو آنے جانے والے افراد کو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے بارے میں اپنے اپنے اداروں کے بروشردیتے رہے۔

*زکریا یونیورسٹی میں سکیورٹی عملے کے ناروا سلوک اور بدتمیزی کے باعث میڈیا کے ارکان نے بائیکاٹ کر دیا ‘اس پر قائم مقام وائس چانسلر روبینہ ترین نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے گی ۔

* زکریا یونیورسٹی میں انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ دینے والے طلباو طالبات کے والدین نے نوافل ادا کئے ‘ تسبیح پڑھتے رہے زکریا یونیورسٹی میں طلباوطالبات کے والدین کے بیٹھنے کے لئے خاص انتظام کیا گیا تھا۔

*بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ترین نے پرنسپل انجینئرنگ کالج و سٹی کوآرڈینیٹرڈاکٹر عابد لطیف ، ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈاکٹر مقرب اکبر اور ممبر سنڈیکیٹ انجینئر طاہر سلطان ، فوکل پرسن انجینئر اخلاق احمد کے ہمراہ مختلف شعبوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا .

مزید : ملتان صفحہ آخر