وائس چانسلر جامعہ زکریا ایچ ای سی اجلاس کے باعث انٹری ٹیسٹ کی بریفنگ میں نہ آسکے

وائس چانسلر جامعہ زکریا ایچ ای سی اجلاس کے باعث انٹری ٹیسٹ کی بریفنگ میں نہ ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریایونیورسٹی کے وائس چانسلر ایچ ای سی کے اجلاس کے باعث انٹری ٹیسٹ کی پریس بریفنگ میں نہ آسکے ، بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں 2004بعد سے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

یہ پہلا موقع تھا کہ کوئی وائس چانسلر انٹری ٹیسٹ کے موقع پر کیمپس میں موجود نہ تھے جس پر انتظامی افسروں کاکہنا تھا کہ ایچ ای سی کی ہنگامی میٹنگ کے باعث وائس چانسلر کو اسلام آباد جانا پڑ ا ‘یہ اجلاس یوسف رضا گیلانی سکالرشپ کیلئے ہورہا ہے ‘ابھی 13سکالر شپ باقی ہیں جن کی رقم لیپس ہوسکتی ہے ‘اس لئے ایچ ای سی حکام سے مہلت مانگی جائے گی کہ ایک اور سلیکشن بورڈ کی اجازت دی جائے تاکے یہ سکالرشپ مکمل ہوسکیں ، امکان ہے آج ہونیوالے اجلاس میں یونیورسٹی بجٹ 2016۔17کے ساتھ اس سکالرشپ کی منظوری دے دی جائے گی۔

ایچ ای سی اجلاس

مزید : ملتان صفحہ آخر