پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب میں ورکرز کنونشن کا شیڈول جاری کردیا،یوسف رضا گیلانی اور احمد محمود آج ملتان پہنچیں گے

پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب میں ورکرز کنونشن کا شیڈول جاری کردیا،یوسف رضا ...

ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر پنجاب سید احمد محمود آج 18جولائی سوموار کو صبح11بجے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

خصوصی طیارے پر لاہور سے ملتان پہنچیں گے اور وہ ملتان ائر پورٹ سے پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے ارکان محمود حیات ٹوچی خان،شوکت محمود بسرا،نوازش علی پیرزادہ،خواجہ رضوان عالم،عبدالقادر شاہین کے ہمراہ مظفرگڑھ جائیں گے۔جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کی نئی تنظیم سازی کے سلسلے میں منعقدہ ضلعی ورکرز کنونشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی کوارڈی نیشن کمیٹی کے ترجمان خواجہ رضوان عالم نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ورکرز کنونشنوں کے انعقاد کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا۔جسکے مطابق مظفرگڑھ پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس18جولائی کو11بجے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن جنوبی پنجاب کا اجلاس19جولائی صبح10بجے ملتان مین منعقد ہوگا۔بہاولپور پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس23جولائی صبح10بجے ملتان پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس24جولائی صبح10:30بجے،بہاولنگر پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس25جولائی صبح11بجے،ڈی جی خان پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس28جولائی صبح11بجے،لیہ پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس30جولائی صبح11بجے،راجن پور پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس یکم اگست صبح11بجے،لودھراں پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس20اگست صبح11بجے،وہاڑی پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس22اگست صبح11بجے،انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کا اجلاس23اگست صبح11بجے،خانیوال پی پی پی ڈسٹرکٹ کا اجلاس24اگست صبح11بجے،پیپلزیوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کا اجلاس25جولائی صبح11بجے،پیپلزلائیرز فورم جنوبی پنجاب کا اجلاس26اگست صبح11بجے،پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کا اجلاس27اگست صبح11بجے،شعبہ خواتین ونگ جنوبی پنجاب کا اجلاس28اگست صبح11بجے،مینارٹی ونگ جنوبی پنجاب کا اجلاس29اگست صبح 11بجے منعقد ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...