ترک عوام نے قربانی دیکرفوجی بغاوت کو ناکام بنایا، سعود مجید

ترک عوام نے قربانی دیکرفوجی بغاوت کو ناکام بنایا، سعود مجید

بہاولپور(بیورورپورٹ) مشیروزیراعظم پاکستان سینیٹرچوہدری سعودمجید نے کہاہے کہ ترکی کے عوام نے جمہوریت کی خاطرقربانی دے کرنہ صرف بغاوت کوناکام بنایابلکہ جبرکی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی لازوال مثال قائم کی ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ استعماری طاقتیں مسلم ممالک میں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

بے چینی پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد پورے کرناچاہتی ہیں لیکن ترک عوام نے اپنے ملک میں استعمارکی سازشوں کے سامنے سینہ سپرہوکر ایک تاریخ رقم کی ہے چوہدری سعودمجید نے کہاکہ پاکستان میں بھی استعمارکے حمایتی جمہوری حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں عمران خان کے بعدطاہرالقادری کی لندن یاتراکسی نئے لندن پلان کاپیش خیمہ ہوسکتی ہے ۔ملکی ترقی کایہ سفرحکومت مخالفین کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اوروہ حکومت کیخلاف سازشیں شروع کردیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام ان ترقی دشمنوں کے عزائم سے آگاہ ہوچکے ہیں اوروہ ہرطرح سے حکومت کیساتھ ہیں چوہدری سعودمجید نے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی یقینی کامیابی کے باعث پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہذیانی کیفیت کاشکار ہوگئے ہیں اورانہیں نواز فوبیاہوگیاہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں آسانی سے حکومت بنالے گی پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف وہاں دوسری پوزیشن کیلئے اپنی بقاکی جنگ لڑرہی ہیں۔

سعود مجید

مزید : ملتان صفحہ آخر