نماز راہ نجات،حقوق العباد کے بغیر زندگی نامکمل ہے،مولانا طارق جمیل

نماز راہ نجات،حقوق العباد کے بغیر زندگی نامکمل ہے،مولانا طارق جمیل

عبدالحکیم (نمائندہ خصوصی )نماز راہ نجات ہے اور حقوق العباد کے سوا دنیا وی زندگی ادھوری اور نامکمل ہے اس لیے ہمیں جہالت کی دلدل سے نکل کر اصل زندگی جو مرنے کے بعد ملنے والی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

ہے اس کی تیاری کر نی چاہیے ان خیالات کا اظہار مولانا طارق جمیل نے بلال مسجد میں اپنے خطاب میں کیا انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے اوپر آفتوں اور مصیبتوں میں اس لیے گھر ے ہوئے ہیں کہ ہم دنیا میں آنے کا اصل مقد بھول چکے ہیں اور اللہ تعالی کی نافر مانی کر کے خوش ہو رہے ہیں اور دین سے دن بدن دوری ہمیں دائرہ اسلام سے بہت دور لے جارہی ہے جس کی وجہ سے ہم مسلمان دنیا کی سب سے بڑی جماعت ہو نے کے باوجود اپنا دفع خود نہیں کر سکتے بلکہ غیر مسلم سے مدد مانگنے پر مجبور ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر