بھونگ کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، رئیس محبوب

بھونگ کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، رئیس محبوب

صادق آباد ( تحصیل رپورٹر)دیہی علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا مسلم لیگ ن کی حکومت کا مشن ہے ‘ بھونگ کے مسائل حل (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں سڑکوں کی مرمت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاجارہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی سردار رئیس محبوب احمد خان نے بھونگ میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میاں نواز شریف ‘ میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوامی مسائل حل کررہی ہے قبل ازیں ممبر صوبائی اسمبلی نے یونین کونسل بھونگ اور نواز آباد کا دورہ کیا انہوں نے ماہی چوک میں وڈیرہ حاجی حسین بخش دشتی‘ کالے والی میں ملک اللہ داد کے بیٹے کی وفات پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اس موقع پر وڈیرہ وزیر احمد دشتی‘ رئیس ظفر خان‘ وحید خان‘ قادر بخش دشتی‘ میر محمد دشتی‘ محمد علی دشتی‘ رئیس سونا اور دیگر بھی موجود تھے دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی رئیس منیر احمد نے بھونگ میں قتل ہونیوالے مقتول سلیم لوہار کے ورثا سے اظہار تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقتول سلیم لوہار کے ورثا کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی مرحوم کے بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑین گے اس موقع پر رئیس حمزہ بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...