کلمہ کے نام پر بننے والے ملک میں سودی معیشت پروان چڑھ رہی ہیں

کلمہ کے نام پر بننے والے ملک میں سودی معیشت پروان چڑھ رہی ہیں

بہاولپور( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماء و سابق سینٹر پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں آج بھی سودی معیشت (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پروان چڑھ رہی ہیں وزیر اعظم پاکستان سر سے لیکر پاؤں تک سود میں ڈوبا سود کے نظام کا ایک اہم ستون بنا ہوا ہے شرعی عدالت نے ملک میں سود کو حرام قرار دیا اور نواز شریف جو اس وقت بھی وزیر اعظم تھا نے شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کردی وہ کرافٹ بازار کے گراؤنڈ میں جماعت اسلامی بہاول پور کے زیر اہتمام منعقدہ فیملی عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا کہ نواز شریف اس وقت کو یاد کرئے جب اس کو ملک سے نکال دیا گیا تھا اور وہ جدہ میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے اور ملک کو میدان جنگ بنا گئے انہوں نے کہا کہ 1990 ء میں شروع ہونے والا جہاد کشمیر آج مجاہدین کی قربانیوں کے باعث بام عروج کو پہنچا ہوا ہیں آج کشمیری مجاہدین پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اٹھا ئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اور ہمارے حکمران ان سے بے وفائی کرتے ہوئے ہندوستان میں اپنے کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیر کی آزادی میں یہ کاروبار اور فلسظین کی آزادی میں عرب حکمران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ا ترک عوام کی نمائندہ حکومت کو فوج نے چیلنج دیا تو ترکی کی عوام نے راتوں رات فوجی بغاوت کو کچل دیا ۔پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی دینی و سیا سی تحریک ہے جس کا مقصد ملک میں اللہ اور اس کے رسول کی حکمرانی قائم کر نا ہیں۔عید ملن پارٹی سے امیر ضلع ڈاکٹر محمد اشرف ،امیر شہر سید ذیشان اختر اور کسان بورڈ پاکستان کے نائب صدر جام حضور بخش نے بھی خطاب کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...