ترک عوام نے سازش ناکام بناکر زندہ قوم ہونیکا ثبوت دیا، خالد محمود ازہر

ترک عوام نے سازش ناکام بناکر زندہ قوم ہونیکا ثبوت دیا، خالد محمود ازہر

خانیوال (نمائندہ پاکستان)ترک عوام نے عالمی سازش کو ناکام بناکر زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا طیب اردگان امت مسلمہ کے لئے قابل فخر ہیں یہ اسلام کے غلبے کی صدی ہے یہود(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

نصاری نظام خلافت کے احیاء سے خائف ہیں عالمی طاقتوں کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے امت مسلمہ کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے طیب اردگان نے ترکی عوام کی بے مثال خدمت کرکے ثابت کردیا کہ وہ امت مسلمہ کی قیادت کے اہل ہیں ترکی کے حالات کے تناظر میں پاکستانی حکمرانوں کے لئے خوشی کی کوئی خبر نہیں کرپشن اور منافقت کی دلال میں دھنسے حکمران عوامی اعتماد کھوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ استحصالی اور فرسودہ نظام کو سہارا دینے والے اسلام اور قوم کے مجرم ہیں نظام خلافت کی جدوجہد امت پرلازم ہے نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں نے ہمیشہ جمہو کی حق تلفی کی اور جمہور کی رائے کے برعکس پالیسیاں تشکیل دیں پاکستان میں کہیں بھی جمہوریت نہیں پائی جاتی بلکہ موجودہ نظام بدترین آمریت سے بھی بدتر ہے ہم فوج حکومت یامارشل لاء کے حق میں نہیں مگر موجودہ سسٹم کو سپورٹ بھی نہیں کرسکتے کیونکہ اس سسٹم کے تحت غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہورہا ہے جمہوریت کے نام پر قوم سے سنگین مذاق کیا جارہا ہے مذہبی کارکنوں کی زندگی اجیرن بنادی گئی ہے جمہوریت کے نام پر قوم سے سنگین اور علماء اکرام کا وجود حکمرانوں اور دیسی لبرلز کو برداشت نہیں ایسے فرسودہ خلافت اسلامیہ کے مرکز ترکی ہیں اسلام پسندوں نے دیسی لبرلز کو ناکوں چنے چبوادیئے ہیں ۔

خالد محمود ازہر

مزید : ملتان صفحہ آخر