معاشی طورپر مستحکم قومیں ہی بام عروج حاصل کرتی ہیں، ڈاکٹر امجد ثاقب

معاشی طورپر مستحکم قومیں ہی بام عروج حاصل کرتی ہیں، ڈاکٹر امجد ثاقب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائندہ پاکستان) بلاسود مائیکروفنانس غیر سرکاری تنظیم ’’اخوت‘‘ کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مشیر خصوصی برائے خود روزگار سکیم ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا ہے کہ معاشی طورپر مستحکم قومیں بام عروج حاصل کرتی ہیں پاکستان کو بھی ترقی یافتہ ،مستحکم اور ناقابل (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
تسخیر بنانے کے لئے بے روزگاری ،غربت کے خاتمے کے حقیقی اسباب پیدا کرنا ہونگے وہ گزشتہ روز سٹرکٹ ہاؤس میں ’’اخوت‘‘ کے زیراہتمام عید ملن تقریب سے بطور صدر خطاب کررہے تھے اس موقع پر ممبران قومی اسمبلی محمدخان ڈاہا ،بیگم مجیدہ وائیں ،ڈی سی او زید بن مقصود، ڈی پی او جہانزیب نذیر خاں، ضلعی چیئرمین راؤ سعادت علی خاں، اے ڈی سی فریحہ تحسین ،سابق چیئرمین ضلع کونسل نواب فرحت اللہ خان، سابق چیئرمین زکوۃ وعشر ڈاکٹر شفیق الرحمن کمبوہ ،ہمایوں خان، عابد امام، بیرسٹر حیدر خان ڈاہا ،مسعود مجید خان ڈاہا ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر جمیل شاہ ،شیخ فتح علی ،شیخ محمدعلی ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راشد بن امیر، جنرل سیکرٹری فرحان قیوم، طاہر نسیم، امتیاز علی اسد، راؤ سرورعلی ،ندیم مغل، راؤ سلیمان، راؤ ریاست علی ،طارق شہزاد، راؤ محمدآصف، راؤ فرقان،ملک عطا ء الرحمن شہزاد ایڈووکیٹ،چوہدری احسن ،پرویز پراچہ ،ڈاکٹر وقارآفتاب ڈاہا، ڈاکٹر غزالہ شاہین، پروفیسر رانا خلیل احمد، پروفیسر ملک احسان الرحمن، پروفیسر راؤ رفعت سمیت معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈی سی او زید بن مقصود نے کہاکہ اخوت ایک ایسا پروگرام ہے جہاں غریب کی عزت نفس مجروح نہیں ہوتی اور وہ خوشحال بھی ہوجاتا ہے ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے کہاکہ یہ پاکستان کے تابناک مستقبل کا پروگرام ہے اسے ہر پاکستانی کو اختیار کرنا چاہیے ۔زرعی یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمدآصف نے کہاکہ قومیں اُس وقت ترقی کرتی ہیں جب وہ مواقع سے فائدہ اُٹھاتی ہے اب وقت ہے کہ اس پروگرام سے فائدہ اُٹھایا جائے ۔تقریب سے راؤسعادت علی خاں، ڈاکٹر محمدشاہد چوہدری ،ہمایوں خان، طاہرنسیم، شاہد محمود، قاری سیف اللہ نے بھی خطاب کیا جبکہ آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔
امجد ثاقب