وہاڑی، ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹرز میں تقررنامے تقسیم

وہاڑی، ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹرز میں تقررنامے تقسیم

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ علم ترقی کا زینہ اور خرچ کرنے سے اس میں اضافہ ہی ہوتا ہے یہ بات انہوں (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

نے ڈی سی او علی اکبر بھٹی کے ہمراہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹرز میں اسناد تقرر تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ،ڈی ایم او محمد مبشر الرحمن،ڈی ای او ایلیمنٹری محمدمعروف، ڈی ای او ایلیمنری زنانہ مصباح رفیق، ڈی او سکینڈری جاوید احمد باجوہ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول محمد افضل بھٹی ، ڈپٹی ہیڈ ماسٹر منیر احمد جوئیہ، ڈپٹی ڈی ای او محمد عاصم،رؤف احمد مودودی ،رائے نور کھرل بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیٹرز قوم کے نونہالوں کے مستقبل کے محافظ ہیں سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کا ٹاسک ان کے لیے ایک چیلنج ہے یقیناًیہ ایجوکیٹرز اپنی صلاحیتوں سے اس چیلنج میں سر خرو ہوں گے ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے ایجوکیٹرز کی بھرتی کے مختلف مراحل سے شرکاء تقریب کاآگاہ کیا اور بتایا کہ ایلیمنٹری سکول ٹیچر کی175آسامیوں پر موزوں امیدوار میرٹ پر نہ آنے سے یہ آسامیاں ابھی خالی ہیں۔

تقررنامے

مزید : ملتان صفحہ آخر