مظلوم نہتے کشمیریوں پربھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سٹی رپورٹر)پا سبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین ضلع ملتان کے زیراہتمام مظلوم نہتے کشمیریوں پر بھارتی حکمرانوں کی سفاکانہ جارحیت کے سلسلہ میں چوک عزیز ہوٹل پر احتجاجی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین صوفی محمد صدیق صدر پرویز اقبال بودلہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک رمضان وائس چیئرمین حاجی الطاف نائب صدر غلام شبیر پہوڑ نے شرکت کی۔نائب صدر ظفر ، مدثر ، بلا ، رانا عامر علاقائی صدر ، مہر عاشق ملک عبدالعزیز ، محمد شہباز ملک ، ناصر بٹ۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ 70 سال کشمیری عوام بھارتی حکمرانوں کی ننگی جارحیت کا شکار ہیں۔ جوان بچے بوڑھے بلاامتیاز شہید ہو کر تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ خواتین بھی حریت آزادی میں پیش پیش ہیں۔ عالمی ضمیر کو کشمیری عوام اور فلسطینی عوام سے کوئی ہمدردی نہ ہے۔ اس کے باوجود وہ دن دور نہیں جب آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔
احتجاج