کوہ سلیمان پر موسلا دھار بارش،سیلابی ریلہ برساتی نالہ میں داخل

کوہ سلیمان پر موسلا دھار بارش،سیلابی ریلہ برساتی نالہ میں داخل

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلہ پر موسلادھار بارش،18 ہزار کیوسک کاسیلا بی ریلہ ’’کاہا سلطان ‘‘ کے برساتی نالہ میں داخل ہوگیا محکمہ انہار کنسٹریکشن (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سیلابی پا نی کی آمدسے خطرہ کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ یہ سیلابی پانی علاقہ پچادھ کے ویران اور بنجر مواضعات میں پھیل جائیگا اور اپنے قدرتی راستے سے ہوتا ہوا دریا میں جا گرے گا ۔دریں اثناء ضلع راجن پور کوپہاڑی برساتی نالوں سے محفوظ بنا نے کے لئے سیکرٹری انہار پنجاب نے ساڑھے تین کروڑ روپے کی نئی ڈرین اسکیم کی منظوری دے دی ،ڈرین کی کھدائی کاکام شروع کردیا گیا ہے یہ بات محکمہ انہار جام پور کنسٹریکشن ڈویژن کے ترجمان نے بتلائی اُن کا کہنا تھا کہ اس نئی ڈرین کی تعمیر سے سابقہ رودکوہی سیم نالہ پر سیلابی پانی کا بوجھ کم ہوجائیگا جبکہ سیلابی پانی کا اخراج بھی بغیر کسی نقصان کے آسا نی کے ساتھ ممکن بنایاجاسکے گا۔

کوہ سلیمان

مزید : ملتان صفحہ آخر