حکمران تعمیری ویژن سے عاری، ملک کونڈر قیادت کی ضرورت ہے ، احمد رضا قصوری

حکمران تعمیری ویژن سے عاری، ملک کونڈر قیادت کی ضرورت ہے ، احمد رضا قصوری

ملتان (سٹی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ بہاولپور ڈویژن کے ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے احمد رضا قصوری چیف (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کوارڈی نیٹر ملتان پہنچے اور عہدیداران و کارکنان سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت نڈر اور باکردار قیادت کی ضرورت ہے جو پرویز مشرف کی صورت میں موجود ہے۔ مشرف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ پاکستانی عوام کو اپنے حقوق سے آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے حقوق کی حفاظت کرسکیں۔ موجودہ حکمران تعمیری ویژن سے عاری ہیں جبکہ پرویز مشرف نے قوم کو تابناک مستقبل دیا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ اسلام آباد سے احمد رضا قصوری کے ساتھ چوہدری فرقان ، خرم کیانی جبکہ پشاور سے مس زویا احمد ، مس صائمہ عنبرین ، شمس الرحمن آئے جبکہ ان کا استقبال محمد علی فیصل سدوزئی ، مستحسن کاظمی ، کمیل زیدی ، ملک آصف اعوان ، چوہدری اصغر ، رانا اصغر علی ، رانا اکرم ، ملک تاج محمد اور دیگر شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر