ترک عوام نے جذبہ حب الوطنی اوراتحاد کے ذریعے بغاوت کو ناکام بنایا، احمد یار ہنجرا

ترک عوام نے جذبہ حب الوطنی اوراتحاد کے ذریعے بغاوت کو ناکام بنایا، احمد یار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)نوجوان سیاستدان وممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد یار ہنجرا(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
نے کہا ہے کہ ترکی میں ہونے والی بغاوت ترکی کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازش تھی جسے ترک عوام نے اپنے اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے، ترک عوام نے جس مثالی اتحاد ویکجہتی اور بیداری کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح ہمیں بھی اتحاد اور جذبہ حب الوطنی کے ذریعے اپنے وطن کے خلاف ہونے والی سازشوں کو نا کام بنانا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے جرائتمندانہ ودانشمندانہ فیصلوں کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،وفاق اور پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کو خوشحال بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے،اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع کونسل کے نامزد چئیرمین ملک غلام قاسم ہنجراء،ملک نصیرالدین ہنجراء، میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے نامزد چئیرمین ملک شاہد برار،جنرل کونسلرچوہدری عبدالوحید،سابق کونسلرعاشق حسین،محمد اظہر فاروق ودیگر بھی موجود تھے۔